آسٹریلیا ویمن نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں ہرا دیا
میلبورن (اے پی پی) آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سبقت حاصل کی تھی، دونوں میچز ایک ہی دن کھیلے گئے۔