محمد آصف‘ سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں شمولیت ممکن نہیں: پی سی بی
لاہور (آئی اےن پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ کھلاڑیوں محمد آصف اور سلمان بٹ کے ثالثی عدالت سے بری ہونے کے باوجود ان کی قومی ٹیم میں شمولیت ممکن نہیں۔ ذرائع کے مطابق بری ہونے کی صورت میںبھی سزایافتہ کرکٹرز کو دورہ جنوبی افریقہ کیلئے مختصر فارمیٹ کے سکواڈ میں شامل کرنے پر غور نہیں ہو رہا، یہ محض افواہیں ہیں، انہیں سلیکشن سے قبل اپنی فٹنس اور فارم ثابت کرنا ہوگی۔سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں سزایافتہ سلمان بٹ اور محمد آصف کو اگر کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت بری بھی کر دیتی ہے تو ان کا جنوبی افریقہ کیخلاف محدود اوورز کی سیریز میں فوری شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کسی بھی کرکٹر کی ٹیم میں شمولیت کیلئے ضروری ہے کہ پہلے پی سی بی کی پالیسی کے مطابق طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔