• news

ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے سیف الدین کھوسہ مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل

 لاہور( خصوصی رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و سابق صدر مسلم لیگ(ن) پنجاب سنیٹرسردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے سیف الدین کھوسہ رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔سیف الدین کھوسہ کی پچھلے ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے والد کے ساتھ ناراضگی چل رہی تھی ان کے درمیان سردار ذوالفقار کھوسہ کی صوبائی اسمبلی پنجاب کی نشست چھوڑنے کے بعد خالی نشست پر ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔سیف الدین کھوسہ اپنی اہلیہ کو ٹکٹ دلواناچاہتے تھے جبکہ سردار ذوالفقار خان اس نشست پر اپنے صاحبزادے سردار حشام الدین کھوسہ کو لائے تھے جس پر سیف الدین کھوسہ نے شدید احتجاج کیا بعدازاںوہ اپنے والد کو منانے کیلئے کھوسہ قبائل کے بزرگوں کا جرگہ لے کر ان کے پاس گئے لیکن سردار صاحب نے سیف الدین کھوسہ کو معاف کرنے سے انکار کردیا تھا اسکے بعدسے باپ بیٹے کے درمیان ناراضگی چلی آرہی تھی اور سیف الدین نے پیپلز پارٹی سے روابط استوار کرلئے تھے۔اب ان رابطوںکا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن