• news

کھیلوں کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں : نورالامین مینگل


لاہور (خبرنگار+سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت لاہورشہر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس ضمن میں لاہور شہر میں ٹاﺅنز، کالجز اور سکولز کی سطح پر سپورٹس گا لا کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ انٹرٹاﺅن کرکٹ لیگ کل آج سے شروع ہو گی اور اس میں 9 ٹاﺅنز کی ٹےمیں حصہ لیں گی۔ ٹےموں کو وردی کے رنگ الاٹ کر دئےے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے لاہور اوپن نےشنل سکواش گالا کاباقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے افتتاحی میچ بھی دیکھا اور کھلاڑےوں سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفےسر لاہور نورالامین مینگل نے کہا کہ ضلعی حکومت دیسی کشتی کے فروغ کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ لاہور دنگل 17 فروری سے ریسلنگ سٹےڈےم اقبال پارک میں شروع ہو گا، اس میں 12مقابلے ہونگے اور ایک فائنل ہو گا۔ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے پہلوان فری رجسٹرےشن کروا سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہداےت پر صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن