• news

نوازشریف کی لیجنڈا داکار محمد علی کے اہلخانہ سے ملاقات


لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف لیجنڈ اداکار محمد علی مرحوم کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے زیبا محمد علی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی مرحوم انکے قریبی دوستوں میں سے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر محمد علی کے اہلخانہ سے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

ای پیپر-دی نیشن