2013ءفلمی صنعت کے بحران کو دور کرنے میں اہم ہو گا :شفقت چیمہ
لاہور( کلچرل رپورٹر)اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ رواں سال 2013ءہماری فلمی صنعت کے بحران کو دور کرنے میں اہم ہو گا ۔ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں ہی 4نئی فلموں کی نمائش اور تیاری سے فلمی صنعت کے حالات مثبت سمت میں ہو جائیں گے۔