واکاواکا گرل شکیرا ماں بن گئیں
بارسلونا(آئی اےن پی)کولمبیا کی پاپ سٹار شکیرا نے اپنے اوران کے بوائے فرینڈ ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ کے پہلے بچے کی پیدائش کااعلان کیاہے۔ پیغام میں کہا ہے کہ میں یہ بتاتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہی ہوں کہ پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔پاپ گلوکارہ شکیرااور ہسپانوی فٹبالرجیرارڈ نے 22جنوری کی شام 9:38منٹ پراسپین کے شہر بارسلونا کے اسپتال میں جنم لینے والےاپنے پہلے بیٹے کانام میلان پیک مباراکرکھا ہے۔