• news

اورکزئی پشاور ٹانک دھماکے‘ فائرنگ: 7 شدت پسند‘ 6 رضاکار جاں بحق‘ وانا میں ملا نذیر پر ڈرون حملہ کروانیوالا عصمت اللہ افغانی قتل

اورکزئی/ پشاور/ ہنگو (نوائے وقت نیوز/ ایجنسیاں) اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں دھماکہ ہوا جس سے 7شدت پسند جاں بحق ہو گئے۔ پشاور اور ٹانک میں فائرنگ سے 6رضا کار مارے گئے۔ ہنگو میں نامعلوم افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے 2افراد کو جاں بحق کر دیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد پر 5گولے فائر کئے گئے۔ چارسدہ میں 2بم دھماکے ہوئے۔ اے این پی کے رہنما نشانہ تھے۔ شب قدر میں سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقے جندری کلے میں شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سات شدت پسند موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار افرادکے زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب وانا میں ملا نذیر اور دیگر کمانڈروںکی مخبری کے شبے میںعصمت اللہ افغانی کو قتل کردیا گیا ہے۔ ملا نذیر اور دیگر اہم کمانڈر چند ہفتے قبل انگوراڈا کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بنے تھے اور عصمت اللہ پر مولوی نذیر اور دیگر کمانڈروں پر حملے کیلئے مخبری کا شبہ تھا، اس شبے کے تحت عصمت اللہ افغانی کو قتل کیا گیا۔ ملا نذیر گروپ کے دو رہنماو¿ں نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عصمت اللہ نے ملانذیر اور دیگر رہنماو¿ں کو ایک قرآن بطور تحفہ پیش کیا تھا جس میں ایک چپ نصب کی گئی تھی اور اس کے ذریعے امریکی ڈرون طیارے کو ملانذیر اور دیگر رہنماو¿ں کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ وانا میں ایک سربریدہ لاش ملی تھی جس کے قریب ایک خط بھی چھوڑا گیا تھا۔ خط میں تحریر تھا کہ عصمت اللہ امریکی اور ایساف فورسز کا اہم جاسوس تھا جو کہ امریکی فوج کو طالبان کمانڈرز کے بارے میں معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ خط میں تحریر تھا کہ عصمت اللہ کی لاش صبح دس بجے تک سڑک پر رکھی جائے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کےلئے جاسوسی کرنے والے کا انجام کیا ہے۔ خط میں یہ بھی تحریر تھا کہ امریکی جاسوس نے ہماری حراست میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ ملانذیر پر ہونے والے ڈرون حملے کا کرتا دھرتا ہے۔ بڈھ پیر کے علاقہ گل باغ میں نامعلوم افراد نے رات گئے ایک حجرے مےں داخل ہو کر فائرنگ کردی۔ جس سے حجرے میں سوئے چار افراد موقع پر ہی دم توڑگئے۔ پولےس حکام کے مطابق چاروں افراد کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ سے تھا۔ سےنئر پولےس افسر جاوےد خان نے اے اےف پی کو بتاےا کہ ہمےں شبہ ہے کہ ان چاروں افراد کو اس لئے قتل کےا گےا کےونکہ وہ شدت پسندوں کے خلاف نبردآزما حکومت کے حامی لشکر کے ارکان تھے۔ ٹانک کے نواحی گاو¿ں کڑی حیدر میں ترکستان بیٹنی کے دو حامیوں کو فائرنگ کر کے جاں بحق کرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ سودا سلف خریدنے ٹانک آ رہے تھے کہ گھات لگائے افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ہنگو کے علاقے کاکا ناتڑ میں واقع افغان مہاجر کیمپ کی مسجد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل اکاخیل میں نامعلوم مقام سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس سے تین بچے زخمی ہو گئے۔ چارسدہ پولیس کے مطابق ایک دھماکہ چارسدہ میں اے این پی کے دفتر کے سامنے ہوا ہے جبکہ دوسرا دھماکہ چارسدہ انٹرچینج کے پاس اس وقت ہوا جب اے این پی کی رہنما جلسہ منعقد کرکے وہاں سے جا چکے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن