• news

طاہر القادری سے معاہدے پر فاروق نائیک کی زیر صدارت قانونی ماہرین کا اجلاس

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت طاہر القادری سے معاہدے سے متعلق آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا۔ وزیر قانون نے کہا کہ قانونی ماہرین نے اتفاق کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔ الیکشن کمشن کے ممبران کو کسی صورت نہیں ہٹایا جا سکتا۔ آرٹیکل 218 الیکشن کے انعقاد کیلئے مستقل الیکشن کمشن سے متعلق ہے۔ مستقل الیکشن کمشن کسی انتظامی ایکشن یا قانون سازی سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی مدت 5 سال ہے جو آرٹیکل 215 نے دی ہے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ وہی کریں گے جو آئین اور قانون کہتا ہے۔ آئین اور قانون جمہوریت کو تقویت دیتا ہے۔ آئین چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے عہدے کی مدت کو تحفظ دیتا ہے۔ اجلاس میں چودھری اعتزاز احسن، ایس ایم ظفر، ڈاکٹر خالد رانجھا، فروغ نسیم ، عبدالطیف آفریدی، پروفیسر ہمایوں احسان نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن