چیئرمین نیب کو ”میڈیا فوبیا“ عدلیہ کے خلاف بھی بیانات دینے لگے
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین نیب کو میڈیا فوبیا ہو گیا، میڈیا سے خوفزدہ جبکہ عدلیہ کے خلاف بھی بیانات دینے لگے، نیب کے چیئرمین فصیح بخاری نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ کامران فیصل کی موت کے بارے میں قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کریں۔ مفاد پرست عناصر کے کہنے پر بدنام نہ کیا جائے۔ کامران فیصل سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے دوران محکمہ سے خطاب کے دوران جو الفاظ استعمال کئے ان میں عدالتوں کو بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اصل ملزموں کو خود چھوڑ کر الزام ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کا نہ ہونا قرار دیتی ہیں۔