راجہ اسد رو رو کر والد کو پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے پر مناتے رہے : آئی این پی
اسلام آباد (آئی این پی) جہلم سے مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ محمد اسد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت سے اپنے والد راجہ محمد افضل کو روکنے کے لئے پوری رات ان کے پاﺅں پکڑے او ر رو رو کر انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت سے منع کرتے رہے ‘ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد انہوں نے اسمبلی اجلاس میں بھی ابھی تک شرکت نہیں کی۔