اسلام آباد: جج کا بھائی ظاہر کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
اسلام آباد (وقائع نگار) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ شہزاد خان نے خود کو سپریم کورٹ کے جج کا بھائی ظاہر کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بدھ کو تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم فائز علی کو عدالت میں پیش کیا۔