مبصرین کی واپسی کا بھارتی مطالبہ مضحکہ خیز ہے: میر واعظ‘ اقوام متحدہ ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکا : عمر عبداللہ
سرینگر (کے پی آئی+آن لائن ) کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے بھارت کی طرف سے اقوم متحدہ کے فوجی مبصرین کی واپسی کو عالمی ادارے کی حیثیت پر سوالیہ نشان لگانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ بھارت کی طرف سے اس قسم کے مطالبات نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ خود اقوام متحدہ کی حیثیت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبد اللہ نے اقوام متحدہ کے مبصرمشن کی واپسی کے بھارتی مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ لائن آف کنٹرول پراپنی ذمہ داریوں کی پاسداری برقرار رکھنے میں ناکام ہو چکا ہے ۔