• news

پاکستان میں ڈرون حملوں سے امریکہ کی مقبولیت متاثر ہوئی: ڈینس بلیئر

 واشنگٹن(اے پی پی+ آن لائن) امریکی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ ڈینس بلیئر نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملوں سے امریکہ کی مقبولیت ہر طرح سے متاثر ہورہی ہے اور اگر کوئی خفیہ کارروائی کی گئی تو اس کے ا چھے نتائج نہیں نکلیں گے ۔ امریکہ ڈرونز کارروائیوں کے بجائے قبائلی علاقہ جات میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مدد کرے ،خارجہ تعلقات کی کونسل کی طرف سے بلائے جانے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما کے نیشنل انٹیلی جنس کے بارے میں ڈائریکٹر رول نے کہا کہ اس وقت ہم نے غیر سرکاری طور پر پاکستان سے ڈرون حملوں کی اجازت لے رکھی ہے اور سرکاری طور پر اسے اپنے اوپر تنقید کی اجازت دے رکھی ہے ۔ اس سے پاکستان میں ہمارے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن