• news

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، فوری واپس لیا جائے: اشرف بھٹی

لاہور ( کامرس رپورٹر) کاروباری برادری نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پٹرولیم کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو حکومت پٹرولیم پر عائد ٹیکس ختم کر کے عوام کو مہنگائی سے بچائے ۔ اس امر کا اظہارآل پاکستان انجمن تاجران کے صدراشرف بھٹی ،قومی تاجر اتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ ،انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز، قومی تاجر اتحادلاہور کے چیرمین راجہ حامد ریاض، انجمن تاجران آٹو پارٹس مارکیٹ بادامی باغ کے صدر وقار اے میاں، انجمن تاجران منٹگمری روڈ کے صدر اعجاز بٹ اور فنانس سیکرٹری وقار احمد نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت معیشت برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے اور کاروبار مہنگائی وٹیکسوں کی وجہ سے پہلے ہی زیر وہو چکا ہے۔ اب مہنگائی کے اس تحفے سے ہر چیز مہنگی ہوگی اور عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوگی۔ ملک کے تاجر اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ لوڈشیڈنگ، مہنگائی، ٹیکسوں اور معاشی بدحالی کے شکار تاجروں کو زبر دستی سٹرکوں پر آکر احتجاج پر مجبور ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن