صوبائی وزیر زراعت ملک احمد علی کا لاہور کینال کا دورہ، بھل صفائی کا جائزہ
لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر زراعت و آبپاشی ملک احمد علی نے لاہور برانچ کینال کا اچانک دورہ کیا اور سالانہ بھل صفائی مہم اور کام کے معیار کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران پمپنگ سٹیشن شالیمار ڈسٹری،بی آر بی نہر، تھاڑا، کوریاں ڈسٹری بیوٹری،شالیمار اور واہگہ مائنرکا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں-اس موقع پر چیف انجینئرلاہور برانچ کینال نذیر انجم، سب ڈویژنل آفیسر ملک سرفراز اور ایکسین چک بندی بی آر بی نہر معین الدین شیخ کے علاوہ محکمہ انہار کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف انجینئر لاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شیڈول کے مطابق15روز میں لاہور برانچ کینال سے بھل صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بی آر بی نہر سے برجی 220سے لیکر 314 ٹھوک نیاز بیگ تک 19کلو میٹر لمبی نہرکی بھل صفائی پر 22 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔