پاکستانیوں کی شاہ خرچیاں‘6 ماہ میں موبائل فون کی خریداری پر 33 ارب خرچ کر ڈالے
اسلام آباد ( آئی اےن پی) شاہ خرچی کہیں یا ضرورت، پاکستانیوں نے موبائل فون کی درآمد پر چھ ماہ میں تینتیس ارب روپے خرچ کر ڈالے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک چودہ فیصد زائد موبائل فون امپورٹ کئے گئے۔ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں انتیس ارب روپے مالیت کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ موبائل فون کی درآمد میں اضافے سے بھاری زرمبادلہ بھی خرچ کرنا پڑ رہا ہے اور پہلی ششماہی میں صرف موبائل فون کی درآمد پر ساڑھے چونتیس کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔