لاہور سٹاک ایکسچینج نے میٹروپولیٹن سٹیل کارپوریشن کی ٹریڈنگ آج سے معطل کر دی
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج نے لسٹنگ ریگولیشن نمبر 30 اے کے تحت میٹرو پولیٹن سٹیل کارپوریشن لمیٹڈ کی ٹریڈنگ آج سے معطل کر دی اور اس کمپنی کو اپنے حصص واپس خریدنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ کمپنی کی طرف سے حصص یافتگان کا سالانہ اجلاس مسلسل دو سال سے منعقد نہیں کیا گیاہے جس پر ریگولیشن لسٹنگ ریگولیشن (1)(32) (بی) کے مطابق کمپنی کی ریڈی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کمپنی کے سالانہ اکاﺅنٹس کی منظوری تک معطل رہے گی۔ کمپنی کو 90 دنوں کے اندر سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی مہلت دی گئی ہے ۔