امیدواروں کی سکروٹنی کا وقت بڑھانے کیلئے قانون بدلنا ہو گا: الیکشن کمشن
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن نے وضاحت کی ہے کہ 15 فروری سے قبل اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دیئے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انتخابی اصلاحات کے بل میں کسی حلقہ سے جیتنے والے امیدوار کے لئے کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 50 فیصد سے زائد حاصل کرنے کی تجویز شامل نہیں ہے۔ اس بارے میں دی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ دریں اثناءایجنسیوں کے مطابق الیکشن کمشن نے اس کی بھی وضاحت کی ہے کہ امیدوار کی جانچ پڑتال کا وقت بڑھانے کیلئے عوامی نمائندگی ایکٹ میں تبدیلی کرنا پڑے گی۔