ممبئی حملے: امریکی عدالت نے ڈیوڈ ہیڈلے کو 35 سال قید کی سزا سنا دی
شکاگو (اے ایف پی) ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز ڈیوڈ کول مین ہیڈلے کو امریکی عدالت نے 35 سال قید کی سزا سنا دی۔ 52 سالہ ڈیو ہیڈلے پر ممبئی حملوں کےلئے عسکریت پسندوں کی مدد کرنے اور ڈنمارک کے اخبار کے دفتر پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔ دوران سماعت جج ہیری لائنویبر نے کہا کہ اگرچہ ملزم کو سزائے موت ملنی چاہئے لیکن حکومت کی طرف سے سزائے موت کے بارے میں حکم کے مطابق ملزم کو 35 سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔