• news

پاکستان سپر لیگ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی انشورنس کرانے کا فیصلہ


کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کا کہنا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز کا خوف دور کرنے کی پوری کوشش کرینگے باہر سے آنے والے ہر کھلاڑی کی بیس لاکھ ڈالر کی انشورنس کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ذکاءاشرف نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے تمام اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں، ہر کسی کو ہماری ان کوششوں پر فخر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑی یہاں آنے سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہیں یہاں ائرپورٹ سے باہر نکتے ہی گولی مار دی جائیگی۔ اس خوف اور خدشات کو دُور کرنے کیلئے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
سپرلیگ سپروائز کرنے کیلئے 3 آفیشلز سے معاہدہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی سی بی نے کہا ہے کہ 3 غیرملکی آفیشلز نے پاکستان سپرلیگ سے معاہدہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے میچ ریفری مائیک پراکٹر اور امپائر روڈی کوئرزن کے علاوہ زمبابوے کے امپائر رسل ٹفن نے معاہدہ کیا ہے۔ تینوں امپائر پاکستان سپرلیگ کے میچز سپروائز کریں گے۔ مائیک پراکٹر میچ ریفری ہوں گے۔ مائیک پراکٹر نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرانے میں کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔ امپائر روڈی کوئرٹزن نے کہا کہ پاکستان کی کرکٹ بحالی کیلئے مدد کرنا پوری کرکٹ کمیونٹی کا فرض ہے۔
 

ای پیپر-دی نیشن