• news

آسٹریلین اوپن ٹینس : نوویک جوکووچ‘ آزارینکا‘ لی نا فائنل میں پہنچ گئے


میلبورن (اے پی پی) سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار، دفاعی چیمیئن اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اپنی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ہسپانوی فورتھ سیڈ ڈیوڈ فیرر سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ڈیوڈ فیررکو 6-2،6-2 اور 6-1 سے شکست دی۔ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور باب برائن آسٹریلین اوپن مکسڈڈبلز ایونٹ کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ جمہوریہ چیک کی جوڑی نے کوارٹرفائنل میں ثانیہ مرزا اور باب برائن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ایک اور کوارٹرفائنل میں جرمیلا اور میتھیو ایبڈین پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے روس کی نادیا پیٹروا اور ان کے بھارتی جوڑی دار مہیش بھوپاتی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ مینز سنگلز کا دوسرا سیمی فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل میں راجرفیڈرر برطانیہ کے اینڈی مرے کے مدمقابل ہوں گے۔ راجرفیڈرر اس سے قبل چار مرتبہ آسٹریلوی اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت چکے ہیں اور وہ 1968ءکے بعد ریکارڈ پانچویں بار ٹائٹل جیتنے کےلئے سخت محنت کر رہے ہیں، دوسری جانب اولمپک چیمپئن اینڈی مرے بھی بھرپور فارم میں ہیں اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں کے درمیان سیمی فائنل دلچسپ ہو گا۔ ویمنز ڈبلز کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی اور ایشلے بارٹی اور کیسے بلاکا پر مشتمل آسٹریلوی جوڑی نے ویمنز ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹل کے حصول کےلئے آج کورٹ میں اتریں گی۔ سیمی فائنل میں چین کی لینا نے روس ماریہ شرپووا کو ہراکر فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ نمبر ون سیڈ وکٹوریا آزارنیکا بھی فائنل میں پہنچ گئیں۔ خواتین کے پہلے سیمی فائنل میں چین لی نالی نے نمبر دو سیڈ ماریہ شرپووا کو آ¶ٹ کلاس کر دیا، پہلا سیٹ چھ دو سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں بھی شراپووا نالی کے سامنے بے بس نظر آئیں اور دو چھ سے سیٹ ہار گئیں۔ اس طرح نالی فائنل میں پہنچ گئیں جہاں ان کا مقابلہ بیلاروس کی وکٹوریہ آزارنیکا سے ہوگا۔ نمبرون سیڈ آزارنیکا نے سلون سٹیفن کے خلاف چھ ایک اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔

ای پیپر-دی نیشن