• news

قومی ٹیم چٹان کی طرح مضبوط ہو چکی ہے‘ جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرینگے : مصباح الحق


ایسٹ لندن (نیوز ایجنسیاں) پاکستانی ٹیم ورلڈ ٹاپ رینکڈ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کےلئے سخت محنت کر رہی ہے، کھلاڑیوں نے تیسرے روز بھی کوچ ڈیو واٹمور کی زیر نگرانی بھرپور پریکٹس کی۔ پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ایسٹ لندن میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، کوچ ڈیو واٹمور نے جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں بلے بازوں کو عمدہ پرفارم کرنے کےلئے مفید ٹپس دیئے، باﺅلنگ کوچ محمداکرم کنڈیشنز کے حوالے سے پیسرز سے ٹپس شیئرڈ کئے، فاسٹ باﺅلر محمد عرفان پریکٹس کے دوران تیز گیند پھینکتے ہوئے دکھائی دیئے۔ ماہرین کا یقین ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقفیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو وہ پروٹیز کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے سکتے ہیں، پاکستانی ٹیم کا دو ماہ طویل دورہ جنوبی افریقہ 24 مارچ کو اختتام پذیر ہو گا اور اس دوران وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان مےں انٹر نےشنل کر کٹ کی بحالی زےادہ دور نہےں ہے اور پاکستان سپر لےگ کے انعقادسے بھی پاکستان مےں آنے کےلئے غےر ملکی ٹےموں کو حوصلہ ملے گا‘ کھلاڑےوں کے حوصلے بلند ہےں ‘جنوبی افر ےقہ کی ٹےم جےسی بھی ہے ہم ےہاں سے کلین سویپ کرینگے۔ ےہاں اپنے اےک انٹر وےو مےں مصباح الحق نے کہا کہ پاکستانی ٹےم اب چٹان کی طر ح مضبوط ہو چکی ہے اور ہم جنوبی افر ےقہ کو آسان لے رہے ہےں اور نہ ہی ان سے خوفزدہ ہےں بلکہ مقابلے کےلئے مکمل تےار ہےں اور کھلاڑی بھی فٹ ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نئی اور منفرد حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئیں گے‘عر فان اور جنےد جےسے کھلاڑی بھی ےقےنا مخالف ٹےم کو ٹف ٹائم دےنگے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مےں انٹر نےشنل کر کٹ کی بحالی زےادہ دور نہےں ہے اور پاکستان سپر لےگ کے انعقادسے بھی پاکستان مےں آنے کےلئے غےر ملکی ٹےموں کو حوصلہ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دورہ بھارت میں تمام کھلاڑیوں کی محنت کے نتیجہ میں ہم کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وجہ سے بھی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور جنوبی افریقہ کو بھی شکست دینے کیلئے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز کی تیاری کا بھرپور موقع ملے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کی تیاری کیلئے وارم اپ میچ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نوجوان اور تجربہ کھلاڑیوں کا اچھا کامبی نیشن ہے اوراس وقت تمام تر توجہ عالمی نمبر ایک ٹیم کو ٹف ٹائم دینے اور شکست دینے پر ہے۔ ایک سوال پر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پالیسی ہے کہ ہر ٹور پر چار پانچ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے کرانہیں تجربہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں جن کیلئے اچھا موقع ہو گا کہ وہ بیرون ملک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی سکواڈ میں اپنی جگہ پکی کر لیں۔
 طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کے بارے میں باﺅلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ مورنے مورکل جیسے بالر ہیں اور انہیں جنوبی افریقہ کی وکٹوں پر اچھا با¶نس کے سبب ان سے بھی اچھی کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ انوی ٹیشن الیون کے مابین چار روزہ پریکٹس میچ آج پچیس جنوری سے ایسٹ لندن میں شروع ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق چار روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کی قیادت مصباح الحق ہی کرینگے جبکہ اسد شفیق، جنید خان، محمد عرفان، سرفراز احمد اور دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا اعتماد بحال کرنے کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائیگا میچ 29 جنوری کو ختم ہوگا۔ 30 جنوری کو آرام کے بعد پاکستانی ٹیم یکم فروری کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹسٹ میچ سے اپنے دورے کا باقاعدہ آغاز کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن