ملتان : جشن میلادالنبی کی خوشی میں 5ہزار پونڈ کا کیک کاٹا گیا
ملتان (اے پی پی) جشن میلادالنبی کی خوشی میںآستانہ عالیہ چادروالی سرکار پر سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ کی جانب سے 5ہزار پونڈ کاکیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی امیر ملت کی خانقاہ کے سجادہ نشین پیر سید ظفرحسین شاہ ، پیر سید ولی محمد شاہ اور پیر سید نور حسین شاہ ،شیخ طارق رشید ایم این اے، ملک عامر ڈوگر، اخترعالم قریشی اور قاری احمد میاں مہمان اعزاز تھے ۔کیک کو گوجرانوالہ ،کراچی اور ملتان کے کاریگروں نے 10روز میں بنایا۔ کیک میں 6000ہزار انڈے ،650کلو دیسی گھی، 520 کلو میدہ ،430 کلو چینی ،سیب اورگاجر کے مربہ جات کا استعمال کیا گیا۔
کیک