نائیجیریا‘شمال مشرقی شہر میڈیوگری میں حملہ آوروں نے پانچ افراد کے سر قلم کردیئے
یڈیوگری/نائجیریا(آن لائن)نائجیریا کے شورش زدہ شمال مشرقی شہر میڈیوگری میں حملہ آوروں نے پانچ افراد کے سر قلم کردیئے ، یہ بات مکینوں نے بتائی ہے ۔ یہ شہر بری طرح تشدد کی لپیٹ میں ہے جس کا الزام اسلام پسند انتہاپسندوں کے گروپ بوکوحرم پرعائد کیا جارہا ہے ۔ ایک مکین نے اے ایف پی کو بتایاکہ میں نے ملٹری ٹاسک فورس سے فوجیوں کی طرف سے اٹھا کر لے جانے سے قبل پانچ سربریدہ نعشیں دیکھی ہیں۔