تحریک پاکستان کے کارکن ملک غلام نبی کشمیری المعروف ببی پہلوان امرتسری کا مکہ مکرمہ میں انتقال
مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ) تحریک پاکستان کے کارکن اور پاکستان کمیونٹی مکہ مکرمہ کی ہردلعزیز بزرگ شخصیت ملک غلام نبی کشمیری المعروف ببی پہلوان امرتسری گذشتہ روز مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 84برس تھی۔ مرحوم انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزی فضیلتہ الشیخ مولانا عبدالحیفظ مکی کے چچا، مولانا اسعد محمود اور معروف تاجر ملک فیصل محمود کے والد اور انجینئر فائز الفیصل کے دادا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی جس میں پاکستانیوں سمیت ہزاروں معتمرین و زائرین حرم نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو مکہ مکرمہ کے جنت المعلا قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔