• news

مرکنٹائل ایکس چینج میں 5 ارب 86 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 20258لاٹ کے سودے 5 ارب 86 کروڑ 35لاکھ 7ہزار 4سو 37روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونے، چاول، چینی اور گندم کی قیمتوں میں کمی جبکہ پام آئل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 85.46 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 31.855 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1676.8ڈالر، 10گرام سونے کی قیمت 53,472روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 63,878روپے، 100کلو چاول اری 6کی قیمت 3294روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4249روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 44.68روپے اور 100کلو گندم کی قیمت 3373روپے پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن