ٹیلی نار پاکستان کے ملازمین نے سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں 5000سے زائد گھنٹے وقف کئے
اسلام آباد (پ ر) ٹیلی نار پاکستان کے ایمپلائی والنٹیئر زم پروگرام ٹیلی نار ہم قدم کے تحت ٹیلی ناز پاکستان کے 693ملازمین نے گزشتہ سال سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں مشترکہ طور پر 5000گھنٹے صرف کئے۔ اس پروگرام میں ٹیلی نار پاکستان کے ملازمین نے معذوری کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے علاوہ تعلیم، صحت، ماحول سے وابستہ سرگرمیوں میں وقت صرف کیا۔ ٹیلی نار پاکستان کے نائب صدر کارپوریٹ افیئرز عامر اظہار الحق نے ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔