سرگودھا: ڈویژنل فارسٹ آفیسر کے دفتر پر چھاپہ، غیر قانونی گیس سپلائی پکڑی گئی
سرگودہا (نامہ نگار) محکمہ سوئی ناردرن گےس کی ٹےم کا ڈوےژنل فارسٹ آفےسر کے دفتر چھاپہ۔ دفتر کے مےٹر سے پوری کالونی کو غےر قانونی طور پر گےس کی سپلائی پکڑی گئی۔ ڈپٹی چےف انجےنئر محکمہ سوئی نادرن گےس کبےر احمد کے نوٹس مےں ےہ بات آئی ڈوےژنل فارسٹ آفےسر سرگودہا عبدالغفار خان اپنے دفتر کے مےٹر سے پوری کالونی کو سوئی گےس کے دھڑلے سے کنکشن دے رہا ہے جس پر ڈپٹی چےف انجےنئر نے فوری نوٹس لےتے ہوئے عثمان حبےب انجےنئر کی سربراہی مےں اےک چھاپہ مار ٹےم تشکےل دی جس نے صحافےوںکی ٹےم کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ مارا اور دفتر کے مےٹر سے دیئے جانے والے تمام ناجائز کنکشن کاٹتے ہوئے سےنکڑوں فٹ پلاسٹک پائپ ، ہےنڈل وال اور دےگر سامان اکھاڑ کر قبضہ مےںلے لےا۔ اس موقع پر سوئی گےس کی چھاپہ مار ٹےم نے بتاےا فائلوں کی چےکنگ سے ےہ ثابت ہو گےا ہے محکمہ جنگلات کے دفتر کے مےٹر سے پوری فارےسٹ کالونی کو غےر قانونی طرےقے سے سوئی گےس سپلائی کی جا رہی تھی اور جنگلات افسران پوری کالونی سے سوئی گےس کی سہولت کے بدلے ہر کوارٹر سے ماہانہ بھاری معاوضہ لے رہے تھے۔