مولانا سمیع الحق سے سید منور حسن سمیت دیگر علماءکا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر پروفیسر سید منور حسن نے گزشتہ روز دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جمعیة علماءاسلام کے امیر مولانا سمیع الحق سے اکوڑہ خٹک میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا سمیع الحق کے جواں سال بھتیجے عمیر الحق کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ دریں اثناجمعیت علماءاسلام(س) کے مرکزی راہنماو¿ں مولانا میاں اجمل قادری، مولانا عبدالرو¿ف فاروقی، مخدوم منظور احمد، مولانا بشیر احمد شاد، مولانا عاصم مخدوم، حافظ طاہر محمود اشرفی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، علامہ زاہدمحمود قاسمی، مولانااسداللہ فاروق، علامہ محمدیونس حسن، امیر مولانا خلیل الرحمن حقانی، مولانالطیف الرحمن، مولانا قاضی محمد یونس انور، مولانا فرید احمد حقانی نے بھی مولاناسمیع الحق سے ان کے بھتیجے اور مولانا عرفان الحق سے ان کے بھائی کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔