• news

خیابان چورہ شریف میں میلادالنبی کی سالانہ تقریبات ختم

لاہور (خصوصی رپورٹر) خیابان چورہ شریف لاہور میں جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں 38ویں سالانہ اجتماع کی قریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ اجتماع میں اندرون اور بیرون ملک سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اختتامی خطاب و دعا سجادہ نشین چورہ شریف چضرت پیر ید محمد کبیر علی شاہ نے کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں گھر گھر درود پڑھنے کی تبلیغ شروع کی گئی ہے اور موجودہ سال کے ساتھ 101 کھرب 93 کروڑ 67 لاکھ 79 ہزار 541 بار درود شریف اور ایک لاکھ 529 بار قرآن پاک پڑھا گیا ہے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی اقدار کے فروغ کے لئے چادر اوڑھ تحریک کا آغاز کیا ہے جسے بڑی پذیرائی مل رہی ہے۔ ہمیں غیروں کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنی ثقافت اور روایات کی پابندی ک رنی چاہئے۔ اس موقع پر 863 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ اجتماع کی افتتاحی نشست میں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریٹائرڈ میاں محبوب احمد مہمان خاص تھے جنہوں نے پرچم کشائی کر کے تقریبات کا آغاز کیا۔ دوسری نشست میں ڈاکٹر محمد ناصر ملک، ڈاکٹر نصر اللہ، دیوان مصباح الرحمٰن، ڈاکٹر محمد یٰسین، چودھری سہیل شہزاد اور انور رشید مہمانان خاص تھے۔ اجتماع میں شرکت کرنے والی قابل ذکر شخصیات میں پیر سی احمد مصطفین حیدر گیلانی، صاحبزادہ محمد عاصم ہاشم مدینہ منورہ، سید محمد ضیاءالحسن، سید محمد اعجاز حیدر، خلیفہ جی سائیں محمد اکرم، پیر محمد عبدالسلام، پیر ذوالفقار، محمد احمد تابش، صوفی پیر حق رضا، پیر محمد لیاقت علی مجددی، پیر صوفی مختار احمد قادری اور دےگر شامل تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن