• news

ایبٹ روڈ آتشزدگی واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے: ایکشن کمیٹی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ایبٹ روڈ پر واقع پلازہ میں آتشزدگی کے متاثرین کیلئے لاہور کی درجنوں آٹو مارکیٹوں کے عہدیداروں پر مشتمل قائم ہونے والی ایکشن کمیٹی نے حکومت سے آتشزدگی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی ادارے آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان کا معاوضہ ادا کرنے کی بجائے ہلاکتوں کو چھپا رہی ہے۔ اس امر کا اظہارکمیٹی کے صدر اعجاز مشتاق اور وقار اے میاں نے کمیٹی کے اراکین وقار علی، ذیشان علی، ہمایوں چوہان اور شوکت علی کے ہمراہ لاہور پریس کانفرنس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کا واقعہ لیسکو کی نااہلی کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاءکو معاوضہ دے اور تاجروں کا نقصان پورا کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک ہفتہ تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پہلے مرحلے پر لاہور کی تمام آٹو پارٹس مارکیٹیں ہڑتال کرینگی۔ وزیراعلیٰ ہاﺅس کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن