امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل اسوہ حسنہ کی پیروی میں ہے: حافظ سلیم
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام میلا د النبی کی مناسبت سے گذشتہ روز مختلف شعبہ جات میںحضرت محمدکی شخصیت اور ان کی تعلیمات سے طلبہ کو آگاہ کرنے کے لئے محفل میلاد، سیمینار، تقاریر، کوئز مقابلے،وغیرہ منعقد ہوئے اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام سیر ت نبی پرخصوصی لیکچر ہوا جس میں معروف مذہبی سکالرحافظ محمد سلیم نے ”اُسوہ حسنہ“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل اسوہ حسنہ اور سنت نبوی کی مکمل پیروی میںہے چیف لائبریرین چوہدری محمد حنیف نے اپنے خطاب میں باقاعدگی سے ایسی محافل کے انعقاد پر زور دیا۔ شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شعبہ کے بی ایس اور ایم ایس سی کلاسز کے کئی طلباءو طالبات نے نعتیہ کلام پیش کیا شعبہ کے اساتذہ خصوصاً ڈاکٹر عبد الناصر خالد نے نبی کریم کی خدمت اقدس میں خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے ان کی حیات طیبہ بطور مسلسل چشمہ ہدایت کے حوالے سے روشنی ڈالی پروفیسر ڈاکٹر رضی عبا س شمسی نے زور دیا کہ اسلام اور رسول کریم کی تعلیمات مسلمانوں سے متقاضی ہیں کہ علم حاصل کریں۔ اس کے علاہ شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی اور سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی میں محفل میلاد منعقد کی گئیں۔