• news

یونین کے تمام مطالبات منظور کرنے پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کے مشکور ہیں: عبدالوحید خاں سیکرٹری ایمپلائز یونین

لاہور (خصوصی نامہ نگار)آل پاکستان ایمپلائز یونین متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان(رجسٹرڈ) سی بی اے کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید خان نے کہا ہے کہ ہم یونین کے تمام مطالبات منظورکرنے پر چیئر مین بورڈ کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں یونین کے ایک اجلاس میں کیا اجلاس میں چیئرمین یونین اعجاز ملک، صدر رﺅ ف نیازی، محمد یوسف، فضل ربی، مجتبی، سبحانی گھمن، شکیل جٹ، غلام محی الدین، شاہد سلیم ظفر، عاقب خان، نعیم عباس، عثمان سیال، آصف پرنس، حافظ امتیاز، ضیاءالرحمن، انور مسیح و دیگر ملازمین نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ300 ملازمین کو کنفرم کرنے، فلیٹس کی الاٹمنٹ اور ملازمین کے لیے نئی کالونیاں بنانے کے اعلان پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن