ایران کی اسلامی فوج بنانے کی تجویز
تہران (نیٹ نیوز) ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے اسلامی ملکوں کی فوج پر مبنی اسلامی فوج بنانے کی تجویز دی ہے تاکہ کمزور ملکوں کا دفاع کیا جا سکے۔ اسلامی ملکوں کی فوج کے قرآن کے حافظوں اور قاریوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع احمد واحدی نے کہا فلسطین کی حفاظت اسلامی ملکوں کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا مسلم ممالک کے تعاون سے جارح کے خلاف ڈٹ جانا ایران کی پہلی ترجیح ہے۔ مسلمان ملکوں کو اتنا مضبوط ہونا چاہئے کہ دوسرے جارحیت سے پہلے سوچیں۔