سکردو : تودہ گرنے سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج مکمل
سکردو (نوائے وقت رپورٹ) دریائے برالدو میں تودہ گرنے سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج مکمل ہو گیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے مطابق جھیل میں گرنے والا مٹی کا تودہ پانی میں بہہ گیا۔ پانی کے دباﺅ سے مٹی کا 70فیصد تودہ بہہ گیا ۔ 23جنوری کو دریا پر 350فٹ اونچا اور 800فٹ چوڑا مٹی کا تودہ گرا تھا۔ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ کے ٹو روڈ کو آج دو پہر 12بجے تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔ قبل ازیں چیئرمین این ڈی اے ڈاکٹر ظفر اقبال قادر نے کہا ہے کہ جھیل سے خطرے کی کوئی بات نہیں۔