• news

ڈرون حملوں کیخلاف پاکستان آئندہ ماہ انسانی حقوق کمشن میں مقدمہ دائر کریگا، ستمبر میں معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں اٹھایا جائیگا

نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے ڈرون حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن اور جنرل کونسل میں جانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مارچ میں ڈرون حملوں کے خلاف انسانی حقوق کمشن میں مقدمہ دائر کرے گا۔ معاملہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل کونسل میں اٹھایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن