• news

کراچی، قاتل ڈور نے7 سالہ بچی کی جان لے لی


کراچی (نمائندہ نوائے وقت/خصوصی رپورٹر) ناظم آباد کراچی کے علاقے میں پتنگ کی خونی ڈور نے ننھی بچی کی جان لے لی۔ کورنگی کے رہائشی عباس علی اپنی اہلیہ اور بیٹی ثنا کے ہمرا موٹرسائیل پر شہر کی سجاوٹ دکھانے جارہے تھے ناظم آباد میں واقع سرسید گرلز کالج کے قریب سے گزرتے ہوئے ننھی ثنا کی گردن پتنگ کی تیزدھار والی ڈور کی زد میں آگئی لیکن والدین کو خبر ہونے تک بچی خون میں نہا چکی تھی۔ والدین بچی کو نزدیکی نجی ہسپتال لے گئے مگر عملے نے علاج سے انکار کر دیا جس کے بعد والدین بچی کو لے کر عباسی شہید ہسپتال پہنچے جہاں زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچی نے دم توڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن