• news

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر داخلہ سے ملاقات اعلی سطحی برطانوی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھومسن نے وزیر داخلہ رحمن ملک سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کےساتھ ساتھ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنےوالے اعلی سطحی برطانوی وفد کے دورہ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں آئندہ انتخابات آزادانہ اور شفاف دیکھنا چاہتاہے کیونکہ برطانیہ کو یقین ہے کہ مضبوط جمہوریت ہی پاکستان کی خوشحالی کی ضامن ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن