قبائلی علاقوں میں آپریشن فوری بند کیا جائے: قبائلی جرگہ کا حکومت سے مطالبہ
پشاور(ثناءنیوز) پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز فیڈرل لاجز پشاور میں گرینڈ قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں ایم این اے حمیداللہ جان آفریدی سمیت بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ جرگے کے اختتام پر شرکا نے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن فوری طور پر بند کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرگے کا مقصد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور گورنر خیبر پی کے کے سامنے اپنے مسائل پیش کرنا ہے۔ اس موقع پر حمید اللہ آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے لوگ گزشتہ آٹھ سے دس سالوں سے جاری آپریشن سے تنگ آ چکے ہیں۔ آپریشن مسائل کا حل نہیں ، باہمی گفت و شنید اور مصالحت سے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔