• news

کراچی میں فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں:وزیراعلیٰ سندھ


کراچی(نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں طالبان بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ بھتہ خوری اور لوٹ مار میں ملوث کئی طالبان کو گرفتار کیا گیا ہے،کراچی میں فوجی آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی عسکری ونگ نہیں۔گواہوں کی حفاظت کیلئے قانون سازی کررہے ہیں۔پی سی سی آئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں ہلاکتوں میں کافی کمی آئی ہے۔بھتہ خوری میں بھی 40سے 50 فیصد کمی آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن