• news

فروعی، قومی اور قبائلی اختلافات شیطان کی کارستانی ہیں: احمدی نژاد


تہران(آن لائن) ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ علاقے میں شیعہ اور سنی تفریق 'شیطان کی کارستانی' ہے۔شیعہ اور سنی بحث کے نتیجے میں مسلمانوں کی صفوں میں اختلافات کو ہوا مل رہی ہے۔سعودی عرب سے شائع ہونےوالے روزنامے ”الشرق الاوسط“ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلامی ملکوں کے عسکری وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فروعی، قومی اور قبائلی اختلافات کا محرک ”شیطان“ ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران دوسروں پر کنڑول حاصل کرنے کےلئے معرض وجود میں نہیں آیا۔

ای پیپر-دی نیشن