• news

بھارتی جاسوس کی جیل میں مبینہ تشدد سے ہلاکت کی عدالتی انکوائری شروع


لاہور (آن لائن) پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں سزائے قید پانے والے بھارتی شہری چامل سنگھ کی جیل سٹاف کے مبینہ تشدد سے ہلاکت بارے عدالتی انکوائری شروع کر دی۔ بھارتی سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اشتیاق احمد نے چامل سنگھ کی تشدد سے ہلاکت بارے رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیدی کو 15 جنوری کو ناشتے کے بعد سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تو اسے جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ای پیپر-دی نیشن