نوازشریف کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشریف کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز میاں نوازشریف کی والدہ، بیگم کلثوم نوازشریف، سہیل ضیاءبٹ اور خاندان کے دیگر افراد عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے اور چند روز تک انکی وطن واپسی کا امکان ہے۔