• news

امریکہ پر بڑے سائبرحملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں:امریکی حکام

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکام کا کہنا ہے امریکہ پر بڑے سائبرحملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری جینٹ نپولیٹا نو نے کہا ہے امریہ پر ایک ایسے بڑے سائبرحملے کے خطرات منڈلا رہے ہیں ۔جس سے شمال مشرقی ریاستوں میں پانی، گیس اوربجلی کا انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر نائن الیون کے اثرات گذشتہ سال کے سپراسٹورم نامی سائبر حملے جیسے ہوسکتے ہیں اس لئے انتظار کرنے کی بجائے بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر سائبر سیکیورٹی سے متعلق قانون سازی کرے۔

ای پیپر-دی نیشن