پیرو: سینکڑوں افراد کا لیما شہر کی سڑکوں پر رقص
لیما (نوائے وقت نیوز) پیرو میں سینکڑوں افراد رنگ برنگے روایتی لباس پہنے، ناچتے گاتے سڑکوں پر نکل آئے۔ پیرو کے شہر لیما میں کینڈلوریا آف ورجن تہوار کا آغاز ہوگیا ہے۔ جشن مناتے ہوئے خواتین اور مردوں نے رواےتی رنگ برنگے لباس پہنے اور ڈھول کی تھاپ پر خوب رقص کیا۔ جشن میں شامل شرکاءکا کہنا تھا کہ ناچنا گانا، خوشیاں منانا انکے تہوار کا حصہ ہے۔