چنیوٹ: عید میلاد النبی پر دنیا کا سب سے بڑا 63من کا کیک کاٹا گیا
چنیوٹ (نامہ نگار) دربار عالیہ نقشبندیہ، مجددیہ، موہرویہ وادی عزیز شریف میں عید میلاد النبی کے موقع پر حضرت خواجہ محبوب الٰہی سجادہ نشین وادی عزیز شریف نے دنیا کا سب سے بڑا 63من کا میلاد کیک کاٹا۔ تقریب میں ملک کے جید علما مشائخ سمیت ملک بھرسے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز فجر سے قبل درودو سلام کی صداﺅں میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ ہر آنکھ محبت رسول میں اشک بار تھی۔ وجدانی کیفیات میںحضور کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔ بعد ازاں 128من دودھ کی سبیل لگائی گئی اوربکرے ذبح کر کے لنگر تقسیم کیا گیا۔