• news

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 5روپے کلو سستی کر دی


لاہور (نیوز رپورٹر) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو کمی کر دی جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت 170روپے سے کم ہو کر 165روپے ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 15روپے کمی ہوئی۔ کمی کی بڑی وجہ سوئی گیس کی فراہمی میں بہتری اور سردی کی شدت میں کمی ہے۔ دوسری طرف لاہور کے مضافات میں ایل پی جی 175روپے سے 180روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایل پی جی سیلز پوائنٹ مالکان خود ساختہ مہنگائی کرکے منافع کما رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن