افغانستان سے امریکی انخلا، مقبوضہ کشمیر میں جہاد پھر سے جڑیں پکڑ لے گا: بھارتی ویب سائٹ
نئی دہلی + لاہور (اے پی اے ) افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا مقبوضہ کشمیر کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ بھارتی ویب سائٹ تہلکہ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا بھارت کے زیر انتظام کشمیر کیلئے خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بعد وادی میں جہاد پھر سے اپنی بنیاد بنا لے گے ۔ امریکہ کی 10 سال سے زائد افغان جنگ سے فرار کی تیاری سوویت یونین کی تباہ حالی کی بازگشت ہے۔ امریکی انخلا کے بعد کشمیر کی وادی سوویت یونین صورتحال کے بعد کشمیر میں پیدا ہونے والی جہادی قوتوں کے دوبارہ سے طاقت میں آنے کے خطرہ کو سمجھتی ہے۔ چین کی طرف سے معاملات بھی پیچیدہ ہیں۔ افغانستان سے سوویت انخلا کے بعد کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج کی لڑائی نے کشمیر وادی کی صورت بدل دی حالانکہ بھارت کی افواج پہلے ہی پنجاب میں نبرد آزما تھیں۔ تہلکہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کو لبرل صرف فوج کی موجودگی سے ہی بنایا جا سکتا ہے۔ آخر میں کہا گیا کہ 2014ءآنے والا ہے اور ہم دوبارہ جہاد سے نمٹیں گے۔