• news

نوائے وقت لاہور کے سینئر اکاونٹنٹ چوہدری مختار کے والد انتقال کر گئے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) روزنامہ نوائے وقت فیصل آباد بیورو کے سینئر کارکن چوہدری عبدالعزیز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم نوائے وقت لاہور شعبہ حسابات کے سینئر اکا¶نٹنٹ چوہدری مختار اور نوائے وقت ملتان کے کمپیوٹر آپریٹر چوہدری اشرف کے والد تھے۔ مرحوم کو جڑانوالہ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج صبح 9 بجے ان کی رہائش گاہ واقع چک نمبر113 میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم چوہدری عبدالعزیز 50 سال سے زائد عرصہ تک نوائے وقت کے ساتھ وابستہ رہے۔ وہ 2006ءتک روزنامہ نوائے وقت فیصل آباد بیورو میں خدمات سرانجام دیتے رہے۔ تحریک پاکستان کے دوران انہوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ روزنامہ نوائے وقت فیصل آباد بیورو کے بیورو چیف احمد کمال نظامی، احمد جمال نظامی، محمد سعید، محمد اسلم اور دیگر سٹاف نے چوہدری عبدالعزیز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن